راولپنڈی، آئس کریم کمپنی کے سیلز مین کے قتل میں مطلوب ملزمان 24گھنٹے میں گرفتار

منگل 5 جون 2018 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر آئس کریم کمپنی کے سیلز مین کے قتل میں مطلوب ملزمان کو24گھنٹے میں گرفتار کر لیا والز آئس کریم کمپنی کے سیلز مین محمد وحید اور حفیظ 4جون کو تھانہ آر اے بازار کے علاقے جھاورہ میں کمپنی کی گاڑی پرآئس کریم سپلائی کرنے گیاجہاں 2 مسلح نوجوانوں نے وحیدسے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے کی کوشش کی وحید کی مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کر کے وحیدکو شدید زخمی کر دیا تھا جوہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان وحید اور اسکے ڈرائیور کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے جس پرتھانہ آر اے بازار پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 302/397کے تحت مقدمہ نمبر 228 درج کیا جس پرڈی ایس پی کینٹ فرحان اسلم کی سربراہی میں ایس ایچ او آراے بازارملک طارق مسعود پر مشتمل ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج ، موبائل ڈیٹا اور دیگرزاویوں سے تفتیش کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبد الغفور کو گرفتار کر لیا واردات میں ملوث بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لئے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔