راولپنڈی،شہریوں کی سہولت کے لئے رمضا ن المبارک کے تیسرے اور آخری عشرے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل

منگل 5 جون 2018 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لئے رمضا ن المبارک کے تیسرے اور آخری عشرے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا جس کے تحت راولپنڈی شہر میں رش والے پوائنٹس، بازاروں ، مارکیٹوںاور شاپنگ مالز کے سامنے ،مصروف مقامات پروارڈنز افسران کی اضافی نفری تعینات کر کے ڈیوٹی اوقات میں اضافہ اور غلط پارکنگ کے خاتمے کے لئے لفٹر سٹاف کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیںہیںشہر میں کسی بھی جگہ پر گاڑیوں کی ڈبل پارکنگ پر مکمل پابندی عائدکر دی گئی ہے سی ٹی اوراولپنڈی بلال افتخار نے گزشتہ روز ڈی ایس پیز ، انسپکٹروں ، سیکٹر انچارج او ر ڈیوٹی افسران کو ٹریفک انتظامات کے حوالے سے احکامات جار ی کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران شہریوں کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ آن گرائونڈ شہریوں کی مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن051.9272616 پر خصوصی سکواڈ تعینات ہے ون ویلنگ اور موٹرسائیکلوں یا گاڑیوں پر مختلف کرتب دکھانے والوں کے خلاف سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کالے شیشوں ، بغیر نمبر پلیٹ اور مشکوک گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوںنے کہا کہ آخری عشرے میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے بازاروں ، مارکیٹوں اور اہم شاہرائوں پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفر ی تعینات کرنے کے ساتھ ان کے ڈیوٹی اوقات میں اضافہ کر دیا گیاہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے �

(جاری ہے)