گزشتہ سال 2017ء کے دوران دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد کا اضافہ

بدھ 6 جون 2018 10:40

گزشتہ سال 2017ء کے دوران دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) گزشتہ سال 2017ء کے دوران دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور سال کے اختتام پر استعمال کی جانے والی الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 30لاکھ یونٹس سے تجاوز کرچکی تھی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ میں الیکٹرک کاروں کی درآمد پر کئی مراعات کا اعلان کیا تھا لیکن اس حوالے سے بھرپور استفادہ کے لئے بجلی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 4 تا 5ہزار میگا واٹ بجلی کی قلت ہے اس لئے الیکٹرک کاروں سے حقیقی استفادہ نہیں کیا جسکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑیاں تیار کرنے والے کئی بین الاقوامی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک کاروں کے استعمال سے حقیقی استفادہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔