شاہد کپورکی ’’ہم فٹ تو انڈیا فٹ‘‘ کے حوالے سے ورک آئوٹ وڈیو جاری

بدھ 6 جون 2018 12:34

شاہد کپورکی ’’ہم فٹ تو انڈیا فٹ‘‘ کے حوالے سے ورک آئوٹ وڈیو جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے فٹنس چیلنج ’’ہم فٹ تو انڈیا فٹ‘‘ کے لئے اپنی ورک آئوٹ وڈیو جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنویر سنگھ ، سوناکشی سنہا ،وون دھون اور دیگر شخصیات کے بعد شاہد کپور نے بھی مخلتف ورک آئوٹ پر مبنی وڈیو سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کر دی اور فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی ساتھی اداکارہ شردھاکپور، سدھارتھ ملہوترا اور ادیتیا رائے کپور کو چیلنج دیا ہے، شاہد کپور ان دنوں فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :