سرگودھا میں آندھی کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق

بدھ 6 جون 2018 14:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) سرگودھا میں آندھی کے باعث مکان کی دیوار گر گئی۔ جس کے نتیجے میںملبے تلے دب کر 2بچے جان کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے جناح کالونی میں آندھی کے باعث گھر کی چھت پر بنائی گئی عارضی دیوار گلی سے گزرنے والے بچوں پر گر گئی۔ جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں بارہ سالہ مہک اور چھ سالہ وزیر شامل ہیں۔ واقعے کے بعد دونوں بچوں کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :