ْ پاکستان اورامریکہ کے مابین باہمی تعلقات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، علی جہانگیر صدیقی

بدھ 6 جون 2018 16:11

ْ پاکستان اورامریکہ کے مابین باہمی تعلقات میں بہتری کی گنجائش موجود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے مابین باہمی تعلقات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ میں مقیم پاکستان اپنا کردار اداکرسکتے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکہ میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے والے پاکستانی سفیر علی جہانگیر نے پاک، امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے پاکستانی برادری کے ساتھ تعلقات استوار کرنا شروع کردیے۔

علی جہانگیر کی جانب سے امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کے سرکردہ افراد کے نام لکھے گئے خط میں پاکستانی سفیر نے لکھاہے کہ تارکین وطن کے تعاون سے بڑے اور دٴْور رس مقاصد کے حصول کے عزم کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

اپنی ترجیحات کا تعین کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ انہوں نے پورے اعتماد کے ساتھ ذمہ داریوں کا چیلنج قبول کیا ہے اور ہم مل کر ہی مطلوبہ مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

سفارتی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ پاکستانی برادری پر بھروسہ کریںگے ، جس نے ا مریکی قومی دھارے میں نمایاں اور اہم جگہ حاصل کرلی ہے۔بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی نوجوان بڑے متحرک ، تعلیم یافتہ اور مستقبل کی امید ہیں۔۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک ، افغانستان پالیسی کے اعلان کے بعد سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات تعطل کا شکار ہیں ۔

امریکہ نے پاکستان کے ساتھ تعاون بند کردیا ہے۔ البتہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے بات چیت کو آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے۔ یاد رہے کہ علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد گزشتہ ماہ 8 مئی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔جس کے بعد 30 مئی کو علی جہانگیر صدیقی نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنے عہدے کاچارج سنبھالا۔علی جہانگیر صدیقی جلد امریکی صدر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے، جس کے بعد وہ پاکستانی سفیر کے طور پر کام کرسکیں گے۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار