میں نے تم پر بھروسہ کیا تھا لیکن اب تم بھی پی ٹی آئی کے پے رول پر کام کر رہے ہو

ریحام خان نے صحافی کو وٹس ایپ پیغام بھیج دیا۔ صحافی نے ٹویٹر پیغام میں حقیقت بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جون 2018 17:20

میں نے تم پر بھروسہ کیا تھا لیکن اب تم بھی پی ٹی آئی کے پے رول پر کام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2018ء) : گذشتہ کچھ دنوں سے ریحام خان کی کتاب میڈیا پر موضوع بحث ہے لیکن اس کتاب کو کس نے لیک کیا اور کس نے حمزہ علی عباسی سے رابطہ کر کے ان کو کتاب بھیجی تاحال یہ راز ہی ہے جس سے اب گتک پردہ نہیں اُٹھایا جا سکا۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک صحافی نے کچھ ایسے ٹویٹس کیے ہیں جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ریحام خان نے کسی بڑی وجہ سے ہی مذکورہ صحافی کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا اور وفاداری بدلنے کا شکوہ کیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں احتشام الحق نامی صحافی نے بتایا کہ ریحام خان نے مجھے واٹس ایپ پر پیغام بھیجا جس میں ریحام خان نے کہا کہ میں نے تم پر بھروسہ کیا تھا لیکن اب تم نے پی ٹی آئی کے پی رول پر کام شروع کر دیا ہے اور تم ان کی حمایت کر رہے ہو۔

(جاری ہے)

احتشام نے اپنے پیغام میں ریحام خان کو مخاطب کیا اور کہا کہ مس ریحام خان میرا نام احتشام ہے، ریحام نہیں کہ کوئی مجھے خرید لے یا میں کسی سے پیسے لوں۔

میں نے آپ کا ساتھ صرف اس لیے دیا تھا کیونکہ اس وقت آپ نے پشتون کارڈ بہت اچھے طریقے سے کھیلا تھا۔
ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے مجھ اُمید باندھ رکھی تھی کہ میں آپ کی اس غلیظ کتاب پر آپ کا ساتھ دوں گا اور آپ کی حمایت کروں گا، تو میں معذرت چاہتا ہوں۔ میں آج بھی اپنے ملک کے قومی ہیروز اور اپنے ملک کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

تم نے وسیم اکرم اور ان کی مرحومہ اہلیہ سے متعلق جو کچھ بھی کہا وہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ میں نے یہ پہلے بھی کہا اور اب بھی کہہ رہا ہوں۔ لاکھوں مرتبہ خدا حافظ۔
  گذشتہ روز اپنے پیغام میں احتشام الحق نے کہا تھا کہ میں ٹی وی اور سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کی اہلیہ سے متعلق یہ سب دیکھ کر بہت غمگین ہوں، اگر ریحام خان نے اپنی کتاب میں واقعہ یہ سب لکھا ہے تو یہ شرمناک ہے۔ وسیم اکرم کی اہلیہ اس دنیا میں موجود نہیں ہیں،ریحام خان خود بھی ایک ماں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وسیم اکرم پاکستان کے لیجنڈ اور ہیرو ہیں۔