اسکول فیسوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 6 جون 2018 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں تین رکنی لارجر بینچ میں اسکول فیسوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں اسکول فیسوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کے موقع پر والدین کے وکلا کا کہنا تھا کہ اسکول اساتذہ کی تنخواہیں مجموعی اخراجات کا پچاس فیصد بھی نہیں ،اسکول کے اخراجات کے ساتھ اسکول کا ریونیو بھی دیکھنا چاہیے، آئین کا آرٹیکل 38 تمام فریقین پر لاگو ہوتا ہے،سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی ہے یہ منافع بخش کاروبار کے زمرے میں آتا ہے ،ریاست کو کاروباری اصول وضع کرنے اور ناجائز منافع روکنے کا اختیار ہے ، ایڈیشنل ایدوکیٹ جنرل کا کہنا تھاکہ فیس میں اضافے کا تعلق بنیادی حقوق سے ہے ،اسکول چاہے تو تین سال کیلئے فیس مقرر کردے مگر اضافے کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہونا چاہیے،متعلقہ قانون میں یہ نہیں لکھا کہ اسکول کو فیس میں سالانہ اضافے کا اختیار ہے ،