Live Updates

ڈاکٹر عائشہ نویدکی سو شل میڈیا پر بڑھتی سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی کارکنوں کیلئے بڑی آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں،ڈاکٹر مصور

بدھ 6 جون 2018 19:16

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) تحریک انصاف کے سابقہ جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر مصور خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا کی ہیڈ ٹرینڈ سیٹر ڈاکٹر عائشہ نویدکی سو شل میڈیا پر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی اور کارکنوں کیلئے بڑی آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں ،ڈاکٹر عائشہ نوید ایک قابل اور مضبوط کردار کی مالک ہے ، ان کی کوششوں اور دن رات محنت سے سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کو منظم کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عائشہ اپنی ذاتی مصروفیات کے باجوود پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے مشن کو سو شل میڈیا پر اجاگر کرنے میں دن رات مصروف ہوتی ہے جس پر تحریک انصاف کے کارکن ان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ ڈاکٹر مصور خان نے مزید کہا کہ عائشہ نوید بغیر کسی لالچ کے سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اٹھنے والے بے سرو پا الزامات کا دن رات دفاع کرکے عمران خان کے مشن اور پارٹی منشور کو عوام کے دلوں اور ذہنوں میں ڈال رہی ہے جو ہر کسی کی بس کی بات نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات