احتساب عدالت کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ

میرخالدلانگو اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو سیکورٹی وجوہات پر عدالت میں پیش جاسکا

بدھ 6 جون 2018 19:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ میرخالدلانگو اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو سیکورٹی وجوہات پر عدالت میں پیش نہ کیا گیاعدم حاضری گواہ اخونزادہ عطاء اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دی استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی کے عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران سابق مشیر خزانہ میرخالدلانگو اور سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو سیکورٹی وجوہات پر عدالت میں پیش نہ کیا گیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری حافظ باسط اور سابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فیصل جمال برضمانت عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش عدم حاضری پر گواہ اخواندزادہ عطا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیاسماعت کے دوران 2 گواہان عمیر اسلام، فرقان احمد عدالت میں پیش ہوئے تا ہم وکلا صفائی کی استدعا پر گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے عدالت نے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی گئی