پنجاب حکومت کی قائم کردہ 56 کمپنیوں میں اربوں کے فراڈ کی تصدیق

بدھ 6 جون 2018 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پنجاب حکومت کی قائم کردہ 56 کمپنیوں میں اربوں روپے کے فراڈ کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کی طرف سے تیار کر دہ آڈٹ رپورٹ میں کی گئی ہے جبکہ آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لانے سے روکنے کے لئے بیوروکریسی کا شدید دبائو ہے، اے جی پنجاب نے آڈٹ رپورٹ کا والیم ایک اور والیم دو گورنر پنجاب کو بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

اربوں روپوں کی کرپشن کی نشاندہی کرنے والی اس رپورٹ کی ایک کاپی پر اے جی پنجاب نے دستخط کر دیئے ہیں اور وہی کاپی گورنر پنجاب کو بھجوا دی ہے جبکہ آڈٹ رپورٹ کی اشاعت کے لئے گورنر پنجاب نے پبلشر کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :