محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،گوجرانوالہ ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے

شفاف اور منصفانہ انتخابات ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن بنیں گے‘محمد شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب

بدھ جون 20:45

محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس،گوجرانوالہ ڈویژن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہواجس میں گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مکمل تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے گی اور ہماری 5 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ باشعور عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے ان کی خدمت کی اور کس نے عوامی مینڈیٹ کو بری طرح نظر انداز کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن بنیں گے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،، سابق وزراء خواجہ محمد آصف،، رانا تنویر حسین، چوہدری شیر علی،، خواجہ سعد رفیق،، احسن اقبال،، خرم دستگیر او رپارلیمانی بورڈ کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔