حکومت کی جاتےجاتےاہم تقرریاں،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کوخط

پی ٹی آئی نے سیکریٹری اسٹبلشمنٹ سےگریڈ21 اور22 میں کی گئی تقرریوں کی فہرست مانگ لی،چیف الیکشن کمشنرکے ان تقرریوں کا نوٹس نہ لینے پرمایوسی کا اظہارکیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا خط

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 6 جون 2018 18:50

حکومت کی جاتےجاتےاہم تقرریاں،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کوخط
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جون 2018ء) : تحریک انصاف نے حکومت کے آخری ہفتوں میں تقرریوں کیخلاف چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خطوط ارسال کردیے ہیں،خط میں سیکریٹری اسٹبلشمنٹ سے گریڈ21 اور22 میں کی گئی تقرریوں کی فہرست مانگ لی، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ان تقرریوں کا نوٹس نہ لینے پرمایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے ن لیگ کی حکومت کےاختتام سے قبل اہم عہدوں پر تقرریوں کا معاملہ ایک بار پھراٹھا دیا ہے۔ تحریک انصاف نے سیکریٹری اسٹبلشمنٹ اور چیف الیکشن کمشنرکوالگ الگ خطوط ارسال کردیے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے میں خط میں سیکریٹری اسٹبلشمنٹ سے وزیراعظم کےآخری دو ہفتوں میں تقرریوں کی فہرست مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے سیکریٹری اسٹبلشمنٹ سے مطالبہ کیا کہ گریڈ21 اور22 میں کی گئی تقرریوں کی فہرست فراہم کریں۔

اسی طرح چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں ان تقرریوں کا نوٹس نہ لینے پرمایوسی کا اظہار کیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے 29مئی کے خط میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم نے اہم عہدوں پرتقرریاں کیں۔ واضح رہے پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کی جانب29 مئی کوسے الیکشن کمشنر ، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کوخط ارسال کیا گیا تھا۔

جس میں پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ عاصمہ حامد کی تعیناتی کو فوری کالعدم قرار دیا جائے۔ تحریک انصاف نے خط میں اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ من پسند شخصیت کی قبل ازوقت انتخابات دھاندلی کی کوشش ہے۔عاصمہ حامد کے تقرر کے وقت طریقہ کار پرتشویش ہے۔عاصمہ حامد کو وفاداری نبھانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے مزید کہاکہ عاصمہ حامد کی قابلیت صرف اور صرف شریف فیملی سے قربت اور وفاداری ہے۔ عاصمہ حامد کے والد اور چچا شریف خاندان کے وفادار ہیں۔