پنجگور ،ڈیزل بردار گاڑی الٹنے سے 2افراد جھلس کر جاںبحق

حب میں ڈکیتی کی واردات ،مزاحمت پر فائرنگ ،دکاندار کو شدیدزخمی

بدھ 6 جون 2018 21:17

پنجگور+حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ڈیزل بردار گاڑی الٹنے سے 2افراد جھلس کر جاںبحق ہوگئے ہیں بلکہ حب میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے دکاندار کو شدیدزخمی کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے گوران میں ڈیزل بردار زنباد گاڑی میں تیزرفتاری کے باعث الٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد محمدعارف اور اختر جل کر جاںبحق ہوگئے دونوں جاںبحق ہونے والے افراد کا تعلق مند بلو سے بتایاجارہاہے ۔

اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے دوسری جانب صنعتی شہر حب کے آلہ باد مگسی کالونی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار غلام رسول شدیدزخمی ہوگیاہے جسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیاہے ۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔