یوم علیؓ روایتی عقیدت واحترام سے منایاگیا،سکیورٹی کے سخت اقدامات

بدھ 6 جون 2018 21:38

ملتان۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ملتان میں یوم علیؓ مذہبی روایتی عقیدت واحترام سے منایاگیا۔اس حوالے سے مرکزی جلوس محلہ ناصر آباد جھک سے برآمد ہوا جس میں عزاداران نے نوحہ خوانی کی اور ماتم داری کی۔قبل ازیں علماء کرام و ذاکرین قدیمی مجلس عزا میں چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیؓ کوبھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔بعدازاں یہ جلوس اپنے مقامی راستوں سے گزرتا ہوا آستانہ لعل شاہ پراختتام پذیرہوا۔

مرکزی جلوس کے علاوہ کل 12جلوس شہر کے مختلف علاقوں سے برآمد کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی کی ہدایت پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی۔اس کے علاوہ ڈیرہ اڈا چوک تا عزیز ہوٹل، ایس پی چوک اورصدربازارکینٹ صبح چھ بجے سے دن تین بجے تک ٹریفک کے لیے بند رہے۔اسی طرح اندرون حسین آگاہی بازار صبح 12بجے تا دن چار بجے تک ،مین حسین آگاہی روڈ،گھنٹہ گھر چوک،کچہری چوک 12بجے دن سے رات 10بجے تک بندرہے۔اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کومتبادل راستہ کے طورپر خانیوال روڈ،حسن پروانہ اور سرکلر روڈ اپنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :