گورنرسندھ محمدکی جانب سے المصطفیٰ سوسائٹی کے زیر کفالت ’’میرا گھر ‘‘ میں رہائش پذیر یتیم بچوںکے لئے گورنرہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام
افطار ڈنر میں 50 سے زائد بچوں اور سوسائٹی کے مددگار مخیر حضرات نے شرکت کی ،المصطفیٰ کو ایمبولینس اور میت گاڑی کی چابیاں پیش کیں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی معاشرہ کے ضرورت مند اور نادار طبقات کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بے مثالی خدمت کررہی ہے ان دو شعبوں کے علاوہ سماجی خدمت میں بھی سوسائٹی کا ملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ہے، گورنر کا تقریب سے خطاب
بدھ 6 جون 2018 22:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سماجی بھلائی کی تنظیمیں عوام کو سہولیات کی فراہمی میں حکومت کی مدد گار اور معاون ہیں ، یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت نہ صرف ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے بلکہ بے انتہا ثواب کا باعت بھی ہے اس ضمن میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی بے سہارا بچوں کی عصر حاضر کے مطابق تربیت ، رہائش کے انتظام ، خوراک اور انسانی ضروریات کی فراہمی میں اہم انسانی خدمت پر معمور قابل تحسین ادارہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی اس تقریب میں شرکت کی دعوت اور میزبانی کا موقع دینے پر میں سوسائٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ ان بچوں کو گورنر ہائوس میں مدعو کرنا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،ان بچوں کی مسرت میرا قیمتی اثاثہ ہے۔ گورنرمحمد زبیر نے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی معاشرہ کے ضرورت مند اور نادار طبقات کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی میں بے مثالی خدمت کررہی ہے ان دو شعبوں کے علاوہ سماجی خدمت میں بھی سوسائٹی کا ملکی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کردار ہے ، میں نے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو بڑے قریب سے دیکھا ہے اور میں اس کی کارکردگی سے متاثر ہوا ہوں ، بلاشبہ سوسائٹی کے روح ِ رواں حاجی حنیف طیب ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں ، ان کی ذاتی دلچسپی اور جوش و خروش کے باعث سوسائٹی تینوں شعبوں میں بہترین کام کررہی ہے ، حاجی حنیف طیب کی شخصیت ہمارے معاشرہ کے لئے لائق تقلید مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یتیم بچوں کی رہائش کے لئے ’’ میرا گھر ‘‘ منصوبہ المصطفیٰ سوسائٹی کا ایک اہم کارنامہ ہے جس کا گذشتہ برس میں نے افتتاح کیا تھا ، سوسائٹی کی جانب سے ضعیف العمر افراد کے لئے رہائش کا قیام بھی خوش آئند ہے ، میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتاہوں۔گورنرہائوس میں دیئے گئے افطار ڈنر میں گورنرسندھ نے بچوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان میں گھل مل گئے ، بچوں نے اپنے درمیان گورنرسندھ کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا، بچوں نے اپنی کفالت ، تعلیم، دیکھ بھال اور طبی سہولیات کے بارے میں گورنرسندھ کو بتاتے ہوئے کہ ادارہ میں ان کی بہت اچھی دیکھ بھال ہوتی ہے انھیں گھر جیسا ماحول اور ماں باپ کی شفقت اور پیار ملتا ہے۔گورنرسندھ نے کہا کہ میری دعا ئیں آپ کے ساتھ ہیں مجھے امید ہے کہ آپ سب معاشرہ کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوں۔افطار ڈنر میں بچوں نے قرآن پاک کی تلاوت اور نعت رسول کریم بھی پیش کی۔ #مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.