قصور،نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق

بدھ 6 جون 2018 22:46

قصور۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) تھانہ کوٹ رادھا کشن کے علاقہ میں نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں بیٹی دونوں جاں بحق ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق بصیر پور کا رہائشی محمد احمد کوٹ رادھا کشن سے رائیونڈ بسواری موٹر سائیکل ہمراہ بیوی اور بیٹی جارہے تھے کہ گرڈ اسٹیشن کے قریب سے تیز رفتار آنیوالی نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں بیوی اور بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ محمد احمد شدید مضروب ہوگیا۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن نے ضابطے کی کارروائی کرلی ۔