تربیلا جھیل میں پانی کی سطح 1412.98فٹ بلند ہو گئی

بدھ 6 جون 2018 22:54

تر بیلاغازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) تربیلا جھیل میں پانی کی سطح 1412.98فٹ بلند ہو گئی ہے تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلا جھیل میں گزشتہ روز 144900کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ تر بیلا جھیل سے 70000کیوسک فٹ پانی کااخراج ہے تر بیلا بجلی گھر کے 10 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن کے ذ ریعے 647میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 4پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں تر بیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :