خالق آبادمنگچر،پچاس فیصدپرموشن کوٹہ متاثرین کی جائز حقوق کے لیے جلدایکشن کمیٹی تشکیل

بدھ 6 جون 2018 22:54

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) پچاس فیصدپرموشن کوٹہ متاثرین کی جائز حقوق کے لیے جلدایکشن کمیٹی تشکیل دیں گے سینیئر اساتذہ جوپچاس فیصدپرموشن کے حقدار ہے اوراسے پرموشن نہیںدیاگیا ہے وہ اپنے اپنے اضلاع میں ملکردو افراد کے نام تجویزکردیں پھرپورے صوبے کے سطح پرایک ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی ان خیالات کااظہارحاجی عبدالقیوم لانگو ایل سی جوہان سرکل ضلع قلات، امان اللہ ایل سی نیمرغ سرکل ضلع قلات نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ ہم ان تمام اساتذہ کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں ٹاپ سینیئرہیں اورپچاس فیصدپرموشن کے حق دارہیں لیکن انہیں پرموشن نہیں ملاہے ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے ضلعی ایجوکیشن آفیسرسے لسٹ بناکرہرضلع سے دودوافراد کانام تجویز کریں ان دودوافرادکوملاکرصوبہ سطح پرعیدکے فوراً بعد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جواپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں تمام اضلاع کے ضلعی فہرستیں جلدازجلدڈائریکٹر سکولز بلوچستان کے دفترپہنچ جائیں تاکہ حتمی فہرست جاری کرنے کے لیے جدوجہد کی جائے اساتذہ کایہ دیرینہ مسئلہ ہے جو 2006ء سے زیرالتواء ہے سپریم کورٹ آف پاکستان، ہائی کورٹ آف بلوچستان کے فیصلوں کے مطابق یہ مسئلہ حل ممکن ہوسکے تاکہ سینیئراساتذہ کو جلدپرموشن دی جائے ۔