اپوزیشن جماعتوں نے نگران سیٹ اپ جمہوریت روایات کی پاسداری نہیں کی،منظوراحمدکاکڑ

بدھ 6 جون 2018 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظوراحمدکاکڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے نگران سیٹ اپ جمہوریت روایات کی پاسداری نہیں کی ساڑھے چار سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے والوں کو اب بلوچستان اوریہاں کے عوام کے مفادات کا خیال آیا وزیراعلیٰ نے کمیٹی سے بائیکاٹ کرکے اچھا فیصلہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے صوبہ کے نگران سیٹ اپ پر اپوزیشن کا رویہ انتہائی غیرمناسب ہے اورجان بوجھ کر نگران سیٹ اپ کو بنانے کی کوشش نہیں کررہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ساڑھے چار سال تک اقتدار کے مزے لینے والوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا اب عام انتخابات میں سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے نگران سیٹ اپ کو ایشو بنا رہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمیٹی سے بائیکاٹ کرکے اچھا اورمثبت فیصلہ کیا کیونکہ اپوزیشن اپنی مرضی کا نگران سیٹ اپ مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ کی حقیقی اپوزیشن جماعتوں نے جنہوں نے ساڑھے چار سال تک اپوزیشن کا کردار ادا کیا ان کو سائیڈ لائن کرکے موجودہ اپوزیشن جماعتوں نے اقتدار کے بھی مزے لئے اب اپوزیشن میں آکر بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے اور آئندہ حکومت ہماری ہوگی اور ان نام نہاد قوم پرستوں اور پیٹ پرستوں کو شکست سے دوچار کریں گے ۔