سکردو،باکمال لوگ لاجواب سروس،بھاری کرایہ لینے کے باوجود تمام سہولتیں ناپید،پی آئی اے کی ناقص کارکردگی نے مسافروں کو خوار کر دیا

بدھ 6 جون 2018 23:14

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) باکمال لوگ لاجواب سروس،بھاری کرایہ لینے کے باوجود تمام سہولتیں ناپید،پی آئی اے کی ناقص کارکردگی نے مسافروں کو خوار کر دیا ، بس سروس نے مسافروں کو رن وے پر ہی رولا دیا، تفصیلات کے مطابق پی کے 451جب سکردو ائیرپورٹ پر پہنچا تو ان کو رن وے سے اٹھانے کیلئے آنے والے بسوں کا آدھاآدھا گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مسافر اور سیاح خوار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان کے پاس عارضی طور پر بیٹھنے کیلئے بھی کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے سیاح اور دیگر مسافر کھلے آسمان تلے بیٹھنا پڑتا ہے ۔مسافروں نے سلام سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تمام مسافروں کو جہاز لینڈ کرنے کے بعد بھی ایک گھنٹے تک رن وے پر انتظار کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔مسافروں نے پی آئی اے کی اس کارکردگی کو ان کے ناقص کارکردگی قرار دیتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے سکردو کا قبلہ درست کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :