انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی اکھٹے ورک آئوٹ کرتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر جاری

جمعرات 7 جون 2018 11:56

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اکھٹے ورک آئوٹ کرتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بیوی و اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ جم میں اکھٹے ورک آئوٹ کرتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جم میں اکھٹے ٹریننگ کرنا اسے زیادہ بہتر بنا سکتا ہے اور انوشکا بوس کی طرح مسلسل ورزش کر رہی ہیں۔ انوشکا شرما فلم ’’زیرو ‘‘ اور ’’سوئی دھاگہ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :