حمزہ علی عباسی اور ریحام خان کی دشمنی کی اصل وجہ سامنے آ گئی
اگر پروڈیوسر نے حمزہ عباسی کو فلم ’جاناں‘ میں کاسٹ نہیں کیا تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں،ریحام خان نے حمزہ عباسی کے اپنے خلاف ہونے کی وجہ حمزہ عباسی کو فلم "جاناں" میں کاسٹ نہ کرنے کو قراردے دیا
مقدس فاروق اعوان جمعرات 7 جون 2018 11:51
(جاری ہے)
جب کہ ریحام خان نے حمزہ علی عباسی پر ان کی ای میلز ہیک کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ حمزہ علی عباسی نے ابھی تک مجھے معاف نہیں کیا کیونکہ میں نے ان کو اپنی فلم ’جاناں‘ میں کاسٹ نہیں کیا تھا۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے معاف کیجئے گا حمزہ لیکن اس میں میرا کوئی قصور نہیں ۔آپ پروڈیوسرز کو ہی پسند نہیں آئے تھے اس لیے آپ کو فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔جب ریحام خان سے پوچھا گیا کہ حمزہ علی عباسی تو کہتے ہیں کہ آپ نےا پنی فلم بنانے کے لیے کچھ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کراچی کے ایک بزنس مین سے پیسے لیے ہیں تو ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سب سوالوں کے جواب اپنی کتاب میں لکھے ہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خانکی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اب تک کافی متنازعہ ہو چکی ہے ۔ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کتاب میں نہ صرف ریحام خان کی زندگی کے نشیب و فراز شامل ہیں بلکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب میں وہ بہت سے انکشافات بھی کریں گی۔ کتاب انگریزی میں ہوگی جس کا اردو ترجمہ بھی شائع کیا جائے گا۔ تاہم ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہو چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں افیون کی پیداوار میں واضح کمی پر کسانوں کی مزاحمت
-
معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات
-
بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال ذہنی دباﺅ اور صحت کے مسائل کا باعث بن رہا ہے
-
9 مئی کرنے اورکروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی، ترجمان پاک فوج
-
وزارت قانون و انصاف نے جسٹس شوکت عزیز کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
تنقید کرنے اور جھوٹ بولنے میں بہت فرق ہے‘کمشنر روالپنڈی معاملے میں تمام میڈیا نے جھوٹ کوپھیلایا. جسٹس قاضی فیض عیسی
-
ہم نے 76سال جھوٹ بولا ، سچ کو چھپایا ہے عوام کو سچ جاننے کا پورا حق ہے‘اعلی عدلیہ کے معاملات میں مداخلت آئین کے ساتھ کھلواڑ ہے.جسٹس اطہر من اللہ
-
پاکستان کے ساتھ یو ایس پاکستان گرین الائنس تلے شراکت داری جاری ہے، امریکی سفیر
-
انتشاری ٹولے سے ہم کوئی بات نہیں کرسکتے ، یہ سیاسی جماعتوں کو زیب دیتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
-
بھارت میں کینسر کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں؟
-
بیرسٹراعتزازاحسن نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، وزیر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.