فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے دوران سلمان خان نے ڈبل باڈی سے انکار کر دیا، ریمو ڈی سوزا

جمعرات 7 جون 2018 13:28

فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے دوران سلمان خان نے ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ کوریوگرافر و ہدایتکار ریمو ڈی سوزا نے کہا کہ فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے دوران سلمان خان نے ڈبل باڈی سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈی سوزا نے کہا کہ مجھے اب اندازہ رہا ہے کہ شائقین سلمان خان کو بار بار پردہ سکرین پر کیوں دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ سلمان خان ایک نڈر انسان ہیں اور انہوں نے فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے دوران ڈبل باڈی سے انکار کر دیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم، جیکولین فرنینڈس، سلمان خان اور ڈیزی شا شامل ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔