نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے حسن عسکری کے نام پر تحفظات ہیں،رانا ثنا اللہ

جمعرات 7 جون 2018 14:10

نگران وزیراعلی پنجاب کیلئے حسن عسکری کے نام پر تحفظات ہیں،رانا ثنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے حسن عسکری کے بطور نگران وزیراعلی پنجاب پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، ان سے غیر جابندار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی،حسن عسکری کی تقرری پر تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، ان کے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سابق وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ حسن عسکری کی بطور نگراں وزیراعلی تقرری پر تحفظات ہیں، وہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کیخلاف باتیں کرتے رہے ہیں، انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، ان سے غیر جابندار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی، بدقسمتی ہے جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا۔سابق وزیر قانون نے کہا کہ حسن عسکری کی تقرری پر تحریری طور پر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، ان کے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں۔