اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کی چھٹی 2روزہ قومی کانفرنس جولائی میں منعقد ہوگی

جمعرات 7 جون 2018 14:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے زیر اہتمام "فزکس اینڈ ایمرجنگ سائنسز"کے زیر عنوان چھٹی 2۔روزہ قومی کانفرنس جولائی کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی۔ملک بھر سے فزکس کے نامور ماہرین اورایم فل/ پی ایچ ڈی سطح کے سکالرز کی بڑی تعداد اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ میٹریل سائنسسز ،ْ سولر ریڈیئشن ،ْ انوائرمنٹ )واٹر پالوشن۔

ائیر پالوشن(اور میڈیکل سائنس پرمقالے پیش کئے جائیں گے۔دو۔روزہ کانفرنس کے دوران تحقیق کی بنیاد پر شعبہ فزکس کے سکالرز کی تیار کردہ روزمرہ زندگی میں کارآمد ریسرچ پراجیکٹس کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔ڈین سائنس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس کے مطابق ملک بھر میں اوپن یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے طلبہ و طالبات کو اپنے تیارکردہ پراجیکٹس شوکیس کرانے کی دعوت دی جارہی ہی،ْ اس نمائش میں دیگر تعلیمی اداروں کے سکالرز بھی حصہ لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے وژن اور مشن پر چلتے ہوئے یونیورسٹی ریسرچ کلچر کے فروغ اور طلبہ کو تحقیق کی جانب راغب کرنے کے لئے اقدامات اور کوششیں کررہی ہے ،ْ اس کام کے لئے یونیورسٹی نے دو طریقے اختیار کئے ہیں ایک ریسرچ جرنل کی اشاعت دوسرا طریقہ کانفرنسسز کا انعقاد ہی،ْ گذشتہ ساڑھے تین سال کے عرصے میں یونیورسٹی نے 17۔

ریسرچ جرنل شائع کئے اور 33۔قومی و عالمی کانفرنسسز منعقد کی ہیں۔ اِن کامیابیوں کی وجوہات میں بہترین ریسرچ اور روزمرہ زندگی میں کارآمد ریسرچ پراجیکٹس پر طلبہ کو ایوارڈز اور انعامات دئیے جاتے ہیں ،ْ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کارآمد تحقیقی منصوبوں پر فیکلٹی ممبرز کو مالی مراعات دئیے جاتے ہیں ،ْ بہتر کتاب لکھنے یا تحقیقی مقالہ لکھنے پر انہیں تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئیے جاتے ہیں ،ْ اندرون ملک یا بیرون ملک کسی بھی شہر میں منعقد ہونے والی کسی بھی علمی تقریب میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرنے کے لئے انہیں ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

لائبریری کے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے ،ْ سٹیٹ آف دی آرٹ سائنس لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں۔ اس مقصدکے لئے یونیورسٹی کی سالانہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کردی گئی ہے۔