ریفرنس کیس سماعت ،ْکمرہ عدالت میں لیگی رہنما کے گفتگو کرنے پر عدالت نے جھاڑ پلادی

ْ لیگی رہنمائوں کی نوازشریف سے گفتگو ،ْ ……جسے گفتگو کرنی ہے وہ برآمدے میں جا کر کرے ،ْ جج

جمعرات 7 جون 2018 14:32

اسلا آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) کمرہ عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ نیب نے ایل این جی انکوائری کا حکم دیا ہے جس کا نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا اور وہ خاموش رہے۔

(جاری ہے)

صحافی کے سوال پر پرویز رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال ہوا اور اب سی این جی کی لائنیں نہیں لگتیں، کام کرنا جرم بن گیا ہے۔اس موقع پر دوران سماعت لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے گفتگو کی جس پر جج احتساب عدالت محمد بشیر نے کمرہ عدالت میں گفتگو کرنے والوں کو چھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ جسے گفتگو کرنی ہے وہ برآمدے میں جا کر کرے۔