(ن) لیگ کار یحام ڈرامہ فلا پ ہو جائیگا‘ڈاکٹر شاہد صدیق

جمعرات 7 جون 2018 15:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ’’ ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ لگانے والے اپنے علاوہ کسی کو ئی عز ت نہیں دیتے ،’’ ووٹ کو عز ت دو‘‘ کا نعرہ عوام کو بے و قو ف بنا کر اقتدار کے ایوانو ں تک پہنچنے کی ناکام کو شش ہے جسے عوام مستر د کر دینگے ۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پی پی 67میں افطار پار ٹی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کار یحام ڈوامہ فلا پ ہو جائیگا نواز شریف نے ہمیشہ اپنے مخا لفین کیخلا ف خواتین سکنڈ لز کا سہارا لیا ،تار یخی حقا ئق ہیں کہ مو لانا سمیع الحق کیخلا ف بھی میڈیم طاہرہ کو نوازشریف نے استعمال کیا اور آ ج تحریک انصا ف کیخلا ف ریحام خان کو میدان میں لا یا جا رہاہے ریحام خان کی کتا ب جھو ٹے الزاما ت پر مبنی ہے جس کی حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ (ن) لیگ نے اپنی کر پشن سے تو جہ ہٹانے کیلئے ہمیشہ الزامات پر مبنی سیا ست کی مگر اب یہ جس شکنجے میں آ چکے ہیں وہا ں سے نکلنا بہت مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں شد ید لو ڈ شیڈنگ میں عوام (ن) لیگ کو بدعا ئیں دے رہی ہے یہی اس کی عبر تناک شکست کیلئے کا فی ہے پا نچ سا لو ں میں شو باز شریف توانا ئی بحر ان پر قا بو نہ پا سکے محض دو پل تعمیر کر نے سے لاہور کو پیرس بنانے کے دعویدارو ں کو عوام پہچان چکی ہے سرکاری محکمے آ ج بھی اپنی مظلو میت کا رو نا رو رہے ہیں۔