ضلع ٹنڈو محمد خان میں عام انتخابات 2018کے لئے نامزدگی فارم وصولی کا عمل جاری

جمعرات 7 جون 2018 15:48

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ملک بھر کی طرح ضلع ٹنڈو محمد خان میں بھی عام انتخابات 2018کے لئے نامزدگی فارم وصولی کا عمل جاری ہے، ضلع ٹنڈو محمد خان میں قومی اسیمبلی کی ایک نشست حلقہ این اے 228اور صوبائی اسیمبلی کے دو حلقوں پی ایس 68 ٹنڈو محمد خان اور پی ایس 69 بلڑی شاہ کریم کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی، متحدہ مجلس عمل ، پاکستان تحریک انصاف، سندھ نیشنل پارٹی، سندھ ڈیموکریٹک الائنس ، سندھ ترقی پسند پارٹی اور آزاد امیدواروں نے نامزدگی فارم حاصل کر لئے ہیں، نامزدگی فارم حاصل کرنے والوں میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر، تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سید ذوالفقار علی شاہ، پیر احمد سعید جان سرہندی، سابق ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، سابق ایم پی اے عبدالکریم سومرو، سیدہ وحیدہ محسن شاہ بخاری، سید شاہنواز محسن شاہ بخاری، عبداللطیف سومرو، الطاف نظامانی، سید کامل شاہ، خرم کریم سومرو، ڈاکٹر احمد نوناری، ڈاکٹر عبدالعزیز گدی پٹھان، میر سجاد علی خان ٹالپر، میر علی حیدر ٹالپر، دودو ہالیپوٹو، سردار محمد خان عرف نم کولاچی،یار محمد مگسی، عبدالرحیم سومرو ، جمیلہ فیض سولنگی و دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ فارم نامزدگی وصول کرنے کے لئے آٹھ اپریل آخری تاریخ ہے، جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی چھان بین کا کام شروع کیا جائے گا۔