بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام محافل شبینہ کا سلسلہ فیصل مسجد میں جاری

جمعرات 7 جون 2018 16:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام قیام الیل( محافل شبینہ) کا سلسلہ فیصل مسجد میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان کی 21ویں شب سے قیام الیل میں نامور قرأ حضرات حصہ لے رہے ہیں جن کی امامت میں جڑواں شہروں سے مقتدی و معتکفین حضرات کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔ دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام یہ سلسلہ آخری عشرے کے اختتام تک جاری رہے گا۔ قیام الیل کا آغاز ہر رات 11:00 بجے ہوتا ہے جو 2:00 بجے تک جاری رہتاہے ۔ یاد رہے کہ اس سال دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام ب فیصل مسجد میں 700 افراد معتکف ہیں جن کے لیے سہولیات اور قیام الیل کا انتظام دعوہ اکیڈمی کر رہی ہے ۔