Live Updates

پارٹی اجلاس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ذرائع ابلاغ یا غیر متعلقہ فرد سے شیئر نہیں کی جائیں گی،عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک رہنما ئو ں سے حلف لے لیا

جمعرات 7 جون 2018 17:28

پارٹی اجلاس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ذرائع ابلاغ یا غیر متعلقہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک رہنما ئو ں سے حلف لیا ہے کہ اجلاس کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ذرائع ابلاغ یا غیر متعلقہ فرد سے شیئر نہیں کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں سے لیا گیا حلف اس وقت تک قائم رہے گا جب تک پارٹی کی جانب سے الیکشن کے لیے ٹکٹوں کے اجرا کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان تمام باتوں پر مقرر وقت تک خاموشی اختیار کی جائے کہ کون سا رہنما کس کے سامنے کھڑا ہوا، کس نے کس کی ٹکٹ کی مخالفت کی اور کس نے حمایت کی۔پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سے بہت سارے معاملات پر بورڈ کی کارروائی راز میں رکھی جائی گی۔پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتہائی باریک بینی سے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے جارہے ہیں اور ایک تہائی نشستوں پر فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ذارئع کے مطابق تحریک انصاف نے چھ دن تک مشوروں کے بعد ساٹھ فیصد حلقوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب کرلیا ہے جن کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات