امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی میدان بم دھماکے کی شدید مذمت

جمعرات 7 جون 2018 17:42

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کی میدان بم دھماکے کی شدید مذمت
چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر و سینیٹر سراج الحق نے میدان سوری پاو کے مقام پر پولیس وین کوریموٹ کنڑول بم د ھماکے سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت اور واقعے کے ذمہ دارروں کو گر فتا ر کرنے کا مطالبہ کیا ،انہوں نے کہا کہ علاقہ میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے اپنی جا نوں کی قر بانیاں دیکر پا ئیدار امن قائم کیا ہے جو لائق تحسین ہے،عالمی ساز ش کے تحت پاکستان کا امن خراب کر نے کی دوبارہ ساز شیںکی جارہی ہیں ،پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں سیکورٹی اداروں کے سا تھ ہے، انہوں نے شہید ہونے والے دو پولیس ااہلکاروں کے درجات کی بلندی اور ز خمیوں کے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔