اسرائیل نے اسلامی دنیا میں مسلمان کشی اور برادر کشی کا بازار گرم کر رکھا ہے، باقر بیگی

مسلمان اقوام کی غفلت کے سبب اسرائیل کی غاصب صہیونی قدس شریف پر قبضے کا خواب دیکھ رہی ہے، مسجد اقصی پر قبضے کے منصوبے بنا رہی ہے لیکن یہ غاصب قوت کبھی بھی اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہو گی،پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کا یوم القدس کے حوالے سے خصوصی پیغام

جمعرات 7 جون 2018 17:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل باقربیگی نے کہاہے اسرائیل نے اسلامی دنیا میں مسلمان کشی اور برادر کشی کا بازار گرم کر رکھا ہے جس کے باعث قدس شریف کی آزادی انحراف کا شکار ہو رہی ہے۔ لم اسلام، مسلمان عوام اور مسلمان اقوام کی غفلت کے سبب اسرائیل کی غاصب صہیونی قدس شریف پر قبضے کا خواب دیکھ رہی ہے، مسجد اقصی پر قبضے کے منصوبے بنا رہی ہے لیکن یہ غاصب قوت کبھی بھی اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہو گی۔

ان خیالا ت کا اظہارانہوںنے یوم القدس کے حوالے سے اپنے پیغام میں دیاانہوں نے کہاکے یوم القدس کی اہمیت کے حوالے سے کہا فلسطین، تاریخ کے عظیم توحیدی ادیان کا گہوارہ ہے اور یہ مقدس سرزمین مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے درمیان ایک خاص مقام و منزلت کی حامل ہے ۔

(جاری ہے)

بیت المقدس ایک ایسا شہر ہے جس کی شرافت و عظمت اور تقدس، ادیان الہی کے ساتھ پیوست ہوگیا ہے۔ بیت المقدس مسلمانوں کا قبل اول ہے، چنانچہ پیغمبر اکرمؐ بعثت کے ابتدائی تیرہ برسوں میں کہ جب آپ مکہ میں زندگی گذار رہے تھے اور پھر مدینہ ہجرت کرنے کے سترہ مہینوں بعد تک آنحضرت ؐاور سبھی مسلمان، مسجد الاقصی کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے تھے ۔ بیت المقدس، مکہ اور مدینہ کے بعد تیسرا مقدس شہر ہے ۔