لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ،7منشیات فروش اور جواری گرفتار،مقدمہ درج

جمعرات 7 جون 2018 18:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے سماجی برائیوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 7 منشیات فروش اور جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمے درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ پولیس نے ملزم سجاد عرف ڈنڈی شاہ کو 9 کلو چرس سمیت، گڑھی خدابخش بھٹو پولیس نے ملزم عبدالرحمٰن راہوجو کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت، ڈوکری پولیس نے ملزم صدام کھوکھر کو پانچ کلو بھنگ سمیت، تعلقہ پولیس نے ملزم اظہر ابڑو کو پاؤ چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے شاہو بوراہو سے تین جواریوں نادر اوڈانو، عبدالرشید ماچھی اور شیر افضل بروہی کو نقد رقم اور موبائل فون سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمے درج کرکے تفتیش شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :