مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی و دیگر کا عظیم مصنف اور دانشوررسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 7 جون 2018 19:37

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) عظیم مصنف اور دانشوررسول بخش پلیجو کے انتقال پر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی اور یونیورسٹی کے انتظامی و تدریسی شعبہ جات کے سربراہان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہی․ مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد اسلم عقیلی نے اپنے تعزیتی بیان کہا ہے کہ پلیجوصاحب نے ادب اور سیاست میں نئے رجحانات متعارف کروائے اور وہ انتہائی ذہین اورمحنتی دانشور تھی․ رسول بخش پلیجو کاادبی اور سیاسی کام ہمیشہ یاد رکھا جائیگا-

متعلقہ عنوان :