ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا500روپے مہنگا ہو گیا

جمعرات 7 جون 2018 20:14

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا500روپے مہنگا ہو گیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) عالمی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کوفی اونس سونے کی قیمت میںمزید 2 ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1296ڈالرسے بڑھ کر1298ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب500روپی اور428روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 57200روپے سے بڑھ کر57700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 49040روپے سے بڑھ کر49468روپے ہوگئی ۔جمعرات کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔