بلدیہ غربی ،یوسی وائس چیئرمین عبداللهجان کے ہتک آمیز رویئے اور نارواسلوک کے خلاف مکمل طور پر کام بند

جمعرات 7 جون 2018 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) بلدیہ غربی کراچی آفیسرز ایسوسی ایشن اور میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی جانب سے بلدیہ غربی کراچی کے میونسپل کمشنر اور دیگر افسران وعملے کے ساتھ یوسی وائس چیئرمین عبداللهجان کی جانب سے ناروا سلوک اور ہتک آمیزرویئے کے خلاف مکمل طور پر آج کام بند رہا ۔ملازمین اور افسران نے اورنگی آفس میں جمع ہوکر احتجاج کیا اور زبردست نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملازمین وافسران کی عزت نفس کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور اگر کوئی عوامی نمائندہ ملازمین کو گالی گلوچ کرے گا تو پھر ملازمین بھی خاموش نہیں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عزت نفس کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے چیئرمین بلدیہ غربی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوسی وائس چیئرمین عبداللهجان کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :