ْشرقپور شریف،تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق

تیز رفتار کار موٹر سائیکل کر ٹکر مار کر کھیتوں میں درخت سے جا ٹکرائی ، حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ، ہسپتال منتقل

جمعرات 7 جون 2018 20:24

شرقپور شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) روپافل فیکٹری شرقپور روڑ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار کار شرقپور سے شیخوپورہ کی طرف جا رہی تھی کہ روپافل فیکٹری کے پاس سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے کھیتوں میں جا گری اور درخت سے ٹکرا گئی جس سے کار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ۔

حادثہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کار کے اندر نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی افراد کو بھی ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :