سندھ کی نگراں کابینہ میں سیاسی اور منظور نظر افراد پر مشتمل ہونے سے الیکشن کی شفافیت متاثر ہوگی، جماعت اسلامی سندھ

جمعرات 7 جون 2018 21:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیراور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کی نگراں کابینہ غیرجانبدار اور اچھے کردار کے حامل افراد کی بجائے سیاسی اور منظور نظر افراد پر مشتمل ہونے سے الیکشن کی شفافیت متاثر ہوگی، جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی جماعتیں قومی دولت کے لٹیروں کے احتساب کے ساتھ ملک میں بروقت وشفاف انتخابات کی خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

25جولائی پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور کرپٹ ونااہل قیادت کا یومِ حساب ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسکالالان گلستان جوہر میں منعقدہ عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان تزکیہ نفس اور تقویٰ کے ساتھ تراوییح واعتکاف سمیت دیگر عبادات قرب الاہی کا بہترین ذریعہ ہیں۔عوام انتخابات میں ذات برادری وعصبیت کی بجائے کردار ونظریے کو ووٹ دیں۔#