پنجاب فوڈ اتھارٹی کاغیر قانونی مذبح خانوں، بیمار، لاغر جانوروں کے گوشت کی فراہمی کے خلاف کریک ڈاون
آپریشنز اور میٹ سیفٹی ٹیموں نے شہریوں کو 3600 کلو مضر صحت گوشت کھانے سے بچا لیا لاغر،بیمار گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف ،مقدمہ درج،موقع سے ملزمان گرفتار عید سے قبل صوبہ بھر میں غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری گوشت کی مسلسل اور کڑی نگرانی کے لیے سپیشل میٹ سیفٹی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں : اے ڈی جی رافعہ حیدر
جمعرات 7 جون 2018 22:04
(جاری ہے)
اس سلسلے میں میٹ سیفٹی ٹیم نے ایک ہفتہ ریکی کر کے غیر قانونی مذبح خانے کا سراغ لگایا۔
ناقص گوشت بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کر کے تیار کیا جا رہا تھا جو کہ لاہور کے مضافاتی علاقوں میں مختلف دوکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بروقت کاروائی کر کے شہریوں کو 3600 کلو مضر صحت گوشت کھانے سے بچا لیا۔عوام کو بیماریوں سے بھرپورگوشت کھلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو موقع سے گرفتارکر کے پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے عید سے قبل صوبہ بھر میں غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ جس کے پیش نظرگوشت کی مسلسل اور کڑی نگرانی کے لیے سپیشل میٹ سیفٹی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔اے ڈی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ پنجاب کے کسی بھی کونے میں مضر صحت خوراک کا مکروہ دھندہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بچ نہیں سکتا۔عوام تک ہر قسم کی صحت مند خوراک کی یقنی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے فو ڈ اتھارٹی کی کاروائیاں مسلسل جاری ہیں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.