پاکستانی وفد کو بھارتی یونیورسٹی میں اکیڈمک کانفرنس میں شرکت کی اجازت نہ ملی

پاکستانی وفد نے ریاست ہریانہ میں واقع اشوکا یونیورسٹی میں منعقدہ اکیڈمک سیمینار میں شرکت کرنی تھی کسی بھی ملک کے وفد کی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں ملک کے ساتھ تعلقات اور ایجنسیوں کی رپورٹس کومد نظر رکھا جاتا ہے ،ْبھارتی وزارت خارجہ

جمعہ 8 جون 2018 13:30

پاکستانی وفد کو بھارتی یونیورسٹی میں اکیڈمک کانفرنس میں شرکت کی اجازت ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) بھارتی یونیورسٹی میں ہونے والی اکیڈمک کانفرنس میں پاکستانی وفد کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ریاست ہریانہ میں واقع اشوکا یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت سے پاکستانی وفد کو روکے جانے کی رپورٹس پر کہا کہ پاکستان یا دیگر ممالک کی شرکت بھارت سے تعلقات پر انحصار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی بھی ملک کے وفد کی کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں اس ملک کے ساتھ تعلقات اور ایجنسیوں کی رپورٹس کومد نظر رکھا جاتا ہے۔ترجمان کے مطابق اگر کسی ملک کے ساتھ تعلقات مثبت ہوتے ہیں تو تمام چیزیں آسانی اور بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھتی ہیں۔واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کے ایک کیمپ پر حملے میں 17 بھارتیوں فوجیوں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔بھارت نے اس حملے کی ذمہ داری مبینہ طور پر پاکستان میں موجود شدت پندوں پر عائد کی تھی، تاہم پاکستان د نے ان الزامات کی سختی سے تردید کردی تھی۔