نگران وزیراعظم ، انکی کابینہ اور نگران وزیراعلی سندھ نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،الیکشن کمیشن

جمعہ 8 جون 2018 14:20

نگران وزیراعظم ، انکی کابینہ اور  نگران وزیراعلی سندھ نے تاحال اثاثوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی یاد دہانی کے باوجود نگران وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں،نگران وزیراعلی سندھ نے بھی تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وزیراعظم کو حلف اٹھائے ایک ہفتہ گزرگیا لیکن اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں، الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت حلف اٹھانے کے 3 روز میں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہے۔

نگران وزیراعظم نے تاحال اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی اور وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے بھی یہ تفصیلات اب تک نہیں دی گئی ہیں۔ نگران وزیراعلی سندھ نے بھی تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے نگراں حکومت کے عہدیداروں کو خطوط لکھے تھے اور اس کی یاد دہانی کے لیے بھی خطوط بھیجے گئے۔ اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر قانونا اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی جاتی ہے۔