عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کیا جائے،آئی جی سندھ

تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین عہدیداران اور دیگر کارکنان کو ہر سطح پر اعتماد میں لیا جائے،اے ڈی خواجہ کی افسران کو ہدایت

جمعہ 8 جون 2018 16:50

عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو جاری رہنما ہدایات میں کہا ہے کہ عام انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کے حوالے سے صوبائی سطح پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل کنٹی جینسی پلان تیار کرکے برائے ملاحظہ ارسال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد اسکی تمام تر ترجیحات کو پیش نظر رکھ کر یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین عہدیداران اور دیگر کارکنان کو ہر سطح پر نا صرف اعتماد میں لیا جائے بلکہ غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے سلسلے میں انکے تعاون کو بھی ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں/انٹیلی جینس ایجینسیوں سیرابطوں کو مذید تقویت دی جائے اور باہمی مشاورت اور تجاویز کو حتمی شکل دیکر باالخصوص ممکنہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر مشترکہ سیکیورٹی ذمہ داریوں کو الیکشن سیکیورٹی پلان کا حصہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ الیکشن کے موقع پر رائے دہندگان،امیدواران،پولنگ اسٹاف کی سیکیورٹی سمیت بیلٹ باکسز کی متعلقہ مقامات تک بحفاظت منتقلی جیسے امور کو بھی الیکشن سیکیورٹی پلان کے تحت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ انٹیلی جینس بڑھانے حاصل ہونیوالی تمام خفیہ معلومات کی بروقت شیئرنگ اور فالو کرنے کے عمل کو بھی دوران الیکشن انتہائی ٹھوس اور موثر بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز الیکشن کے انعقاد سے قبل متعلقہ حدود کے پولنگ اسٹیشنوں کے جملہ مقامات کا تفصیلی جائزہ لیں گے بعداذاں اس مناسبت سے علاقہ پیٹرولنگ اسنیپ چیکنگ ریکی نگرانی اور دیگر ضروری سیکیورٹی اقدامات کو عملا یقینی بنائیں گے اور اس ضمن میں پولیس ڈپلائمنٹ کو ناصرف نمایاں مقامات پر رکھیں گے بلکہ انھیں وقتا فوقتا برہفنگ بھی دیتے رہیں گے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ بم ڈسپوذل اسکواڈ کی ذمہ داریوں کو الیکشن سیکیورٹی پلان کے جملہ اقدامات میں اہمیت دی جائے اور اس ضمن میں اسپیشل برانچ سے مستقل روابط جیسے امور کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر الیکشن کے جملہ امور کی مانیٹرنگ اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال کو لازمی طور پر نوٹ کرایا جائیگا جسکا مقصد بروقت انسدادی اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

آئی جی سندھ نے جاری مذید احکامات میں کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے ممکنہ تمام حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کمانڈوز کی تعیناتیوں کو بھی ممکن بنایا جائے جبکہ الیکشن کے آغاز سے قبل ہی صوبے کی سطح پر پولیس فلیگ مارچ جیسے امور کو یقینی بناتے ہوئے عوام میں احساس تحفظ کا شعور اجاگر کرنے جیسے عمل کو بھی ممکن بنایا جائے۔