چراغ تلے اندھیرا محافظ ہی چور نکلے، اے سی ایل سی نے کارروائی کرکے کار لفٹر پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا

ملزم پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ میں گن مین تعینات ہے ،گرفتار اہلکار نے 15سے زائد واداتوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا

جمعہ 8 جون 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) چراغ تلے اندھیرا محافظ ہی چور نکلے، اے سی ایل سی نے کارروائی کرکے کار لفٹر پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق اے سی ایل سی نے کارروائی کرکے شہر میں 60سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے گینگ کے کارندے نذیر کو گرفتا رکرلیا ۔

(جاری ہے)

ملزم پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ میں گن مین تعینات ہے ۔گرفتار اہلکار نے 15سے زائد واداتوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا ہے ۔ ملزم نذیر نے گینگ کیلئے متعدد واردتوں میں معاونت بھی کی۔ گرفتار پولیس اہلکار 2016 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا ۔ ملزم پولیس میں بھرتی ہونے سے قبل بھی کار لفٹر تھا۔ ملزم نے سندھ پولیس سروس کمیشن سے ایک ہفتے قبل اے ایس آئی کا امتحان پاس کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :