ریحام خان کو کون سی بیماری لاحق ہے؟ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا
ریحام خان میں مشہور نفسیاتی بیماری بائی پولر کی تمام علامتیں موجود ہیں،یہ جب اچھی ہوتی ہیں تو یہ دنیا کو حیران کر دیتی ہیں۔اور جب یہ پلٹا کھاتی ہے تو دوسرے کو کچا کھا جاتی ہے،معروف کالم نگار جاوید چوہدری کا کالم میں اظہار خیال
مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 جون 2018 16:16
(جاری ہے)
لیکن ریحام خان شادی کے بعد دوسرے قطب تک پہنچ گئیں۔اور پھر ریحام خان نا قابل برداشت ہو گئیں۔ریحام خان کی عمران خان سے شادی کا اعلان 6 جنوری 2015 کو ہوا۔
لیکن ریحام خان کا یہ دعوی ہے کہ ان کی عمران خان سے شادی اکتوبر 2014 کے آخر میں ہوئی تھی۔خیال رہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر سنگین اور جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ریحام خان کی کتاب سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے ۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کا بھی تذکرہ کیا ہے اور اپنی دونوں شادیوں کی ناکامی کی وجہ بھی بیان کی ہے۔ ریحام خان کے پاس موجود عمران خان کے بلیک بیری سے متعلق حال ہی میں انکشاف ہوا کہ ریحام خان نے عمران خان کا بلیک بیری لندن میں اپنی کسی دوست کے پاس یا پھر کسی انشورنس کمپنی کے پاس رکھوایا ہوا ہے۔ ریحام خان کے پاس عمران خان کے بلیک بیری کی موجودگی پی ٹی آئی کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے اوریہی کہا جا رہا ہے کہ اگر ریحام خاننے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کر دئے تو عین ممکن ہے کہ عمران خان کو ذاتی اور سیاسی طور پر شدید نقصان پہنچے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ان دنوں عام انتخابات 2018ء کی تیاری میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی اُمیدواروں کی شمولیت دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی، البتہ اس صورتحال میں اگر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے توعمران خان اور پی ٹی آئی کے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.