سرگودھا حلقہ این اے 90 اور پی پی 77 ، 78 میں امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

27 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

جمعہ 8 جون 2018 19:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) سرگودھا حلقہ این اے 90 اور پی پی 77 ، 78 میں امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا سابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز سابق امیدوار ڈاکٹر ارشد شاہد پی ٹی آئی کے رہنماء نوید اسمل وڑائچ سمیت 27 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس موقع پر گرمی کی شدت اور بجلی کی طویل بندش کے باعث امیدواروں کے ہمراہ آنے والے حامیوں میں چھ افراد گرمی نے نڈھال ہو کر بے حوش ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ گرمی کی شددت اور بجلی کی بندش کے بعد ریٹرننگ افسران کا عملہ دن بھر دفتر کے باہر درختوں کی چھائوں کے نیچے بیٹھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتا رہا۔