چارباغ ایف سی قلعہ میں خیبر رائفلزکی طرف سے افطار پارٹی اوربریفنگ سیشن کا اہتمام

شرکاء نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان ، پاک فوج،اورایف سی کی قربانیوں کو سراہا

جمعہ 8 جون 2018 19:45

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) تحصیل لنڈ ی کو تل کے علاقہ چارباغ ایف سی قلعہ میں خیبر رائفلزکی طرف سے لنڈی کوتل کے مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں کو افطار پارٹی اوربریفنگ سیشن کا اہتمام کیاگیا ،سکیورٹی فورسز106ونگ کی جانب سے عوام کیلئے دعوت افطاری اور مختلف موضوع پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل عمیراور کیپٹن وسیع اللہ نے اپنی تقاریر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے آگاہ کیا ،اس کے علاوہ طورخم ٹرمینل سے متعلق مختلف اقدامات اورانتظامی امور کو بہتر بنانے کیلئے کی جانیوالے کاوشوں کے بارے میں بتایا،بریفنگ سیشن میں شامل وفد نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان ، پاک فوج،اورایف سی کی قربانیوں اور کوششوں کو سراہا اور علاقے میں جاری ترقی وعوام کے فلاح بہبود کے اقدامات کی تعریف کی وفد میں شریک مشران اور نوجوانوں نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز اور قبائل کے غیور عوام کی قربانیوں کا ذکر کیا جس کی بدولت آج فاٹا کے لوگ بہتر پرامن زندگی بسر کررہے ہیںاور فاٹا کے عوام کی مالی، معاشی اور معاشرتی زندگی بہتر سے بہتر ہورہی ہے انہوں نے طورخم ٹرمینل کے بارے میں بتایا کہ اس کی بدولت نوجوانوں میں روزگارکے مواقع پیدا ہوںگے اور افغانستان کے ساتھ تجارت کو بھی فروغ ملے گا اس موقع پر موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے وفد کے ارکان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ فاٹا میں قائم ہونے والا امن پاکستان کے تمام اداروں خصوصا پاک فوج اور ایف سی کی کاوشوں اور قربانیوں کا ثمر ہے اب اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے جس کے لئے فاٹا کے عوام اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں․وفد میں شریک تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ کسی بھی ایسے گروہ،فرد یا طبقے کو یکسر مسترد کرتے ہیں جو ہماری ملک ،سکیورٹی فورسز ،اداروں اور عوام کے درمیان رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیںایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور انہوں نے کہا کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف فاٹا کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہوں گے اور ان کا ایجنڈا ہرگز پورا نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر وفد کے ارکان نے فاٹا کے خیبرپختون خواہ میں انضمام کو پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا فاٹا انضمام سے فاٹاکے غیور عوام کے خوابوںکی تکمیل ہے اس سے عوام کو ان تمام معاشی اور قانونی وسائل تک رسائی حاصل ہوگی جس کے وہ حقدار ہیں انہوں نے کہا فاٹا انضمان سے فاٹا کے عوام کو صحت،تعلیم اور روزگار کا بہترین مواقع ملیں گے وہ جلد ازجلد قومی دھارے میں شامل ہوسکیں گے۔