اسلام آباد،تھانہ سہالہ کی حدود سے نوجوان کو اغواء کر لیا گیا

جمعہ 8 جون 2018 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) تھانہ سہالہ کی حدود سے نوجوان کو اغواء کر لیا گیا۔ شاہد نامی شخص نے سہالہ پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ نامعلوم افراد نے میرے بیٹے علی بن شاہد کو اغواء کر لیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔۔اعجاز چیمہ