بلدیہ وسطی میں تربیت یافتہ مشین آپریٹرز جاروب کش مشین کے ذریعے سڑکوں کی صفائی کریں گے

جمعہ 8 جون 2018 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) بلدیہ وسطی صفائی کا معیار قائم رکھنے میں ایک قدم آگے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی میں رات کے وقت سڑکوں کی صفائی کے لئے جاروب کش (مکینکل سوئپر)مشین کا استعمال متعارف کرادیا۔ فنڈز کی کمی کے باوجود عوام کی بھلائی کی خاطر یہ مہنگی مشین خریدی گئی ہیں جو خاص طور پر بلدیہ وسطی کی سڑکوں کی صفائی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے خصوصی ڈیزائن کروائی گئی ہے جس کو تربیت یافتہ عملہ چلائے گا۔

ریحان ہاشمی نے بہ نفسِ نفیس مشین (مکینکل سوئپر) کی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھا ۔واضح رہے کہ صفائی ہر دور میں ہر شہر ہرضلع کا مسئلہ رہاہے ۔جبکہ دن اور رات کی صفائی کے کام میں واضح فرق نظر آتاہے۔ افرادی قوت سے کام لیتے ہوئے بلدیاتی ادارے سینکڑوں کی تعداد میں سینٹر ی ورکرز کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جدید دور میں مشین کے ذریعے سڑکوں کی صفائی ایک عام سے بات ہے لیکن ہمارے بلدیاتی ادارے فنڈز کی کمی کے باعث جدید مشنری خریدنے سے قاصر رہتے ہیں جبکہ اس کے استعمال کے لئے خصوصی تربیت یافتہ عملے کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عوام کو صاف تر ماحول فراہم کرنے کے لئے مذکورہ مشینیں خریدنے کی ہمت کی ، یہ مشینیں صرف رات کے وقت سڑکوں پر جھاڑو دیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل کم سے کم ہو ۔ اسطرح عوام کوصبح کے وقت صاف چمکتی ہوئی سڑکیں ملیں گیں۔ اِن مشینوںکی دیکھ بھال اور مینٹی ننس کے لئے الگ شعبہ قائم کردیا گیاہے تاکہ یہ جاروب کش مشینیں مسلسل فعال رہیں۔

متعلقہ عنوان :