بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید2ڈالر کااضافہ تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا

جمعہ 8 جون 2018 20:13

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید2ڈالر کااضافہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کوفی اونس سونے کی قیمت میںمزید2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید2ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1298ڈالرسے بڑھ کر1300ڈالر ہوگئی۔

جمعہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت57700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت49468روپے پرمستحکم رہی۔جمعہ کوفی تولہ چاندی کی قیمت 770روپے اورفی دس گرام چاندی کی قیمت660.00روپے پرمستحکم رہی ۔